بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عراقی فوج نے داعش سے موصل کے 20 دیہات کا کنٹرول چھین لیا

عراقی فوج نے داعش سے موصل کے 20 دیہات کا کنٹرول چھین لیا


موصل۔ عراق کے شمالی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے سرکاری فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ عراقی فورسز نے موصل کے نواح میں بیس دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ ترکی بھی داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے گا۔تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز اور اس کی اتحادی ملیشیا کی موصل کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور داعش کو موصل کے نواحی قصبوں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ عراقی فورسز نے شہرکے بیس قریبی دیہات کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

عراقی فورسز اب موصل کے مرکز سے صرف تیس میل کی دوری پر ہے۔موصل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو لوگوں کو نقل مکانی سے روک رہے ہیں اور انہیں ایسی عمارتوں میں رہنے کیلئے مجبورکیا جارہا ہے جہاں فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔ داعش کا سربراہ البغدادی موصل میں ہی موجود ہے جس کی حفاظت ہزاروں جنگجو کررہے ہیں۔ موصل کے جنوبی اور مشرقی علاقوں سے ایک سو کے قریب خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ادھر پینٹاگون کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ داعش لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ فرانس موصل کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے آج ایک بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔