بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں قتل مقاتلے کی وارداتوں میں اضافہ

پشاور میں قتل مقاتلے کی وارداتوں میں اضافہ


پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں مختلف مقامات پر 2خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پہلا واقعہ تھانہ پھندوکے علاقے اخون آباد نمبر تین میں پیش آیا جہاں گھر آئے مہمان باپ بیٹے صابر اور نذیر نے خواتین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خاتون قدسیہ زوجہ حضرت حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب بھانہ ماڑی کے علاقے رنگ روڈ پر سابقہ دشمنی کی بناء باپ بیٹے زر خان اور مقبلی خان نے فائرنگ کرکے محمد ریاض خان کو قتل کردیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ خان راز ق شہید کے علاقے سوئیکارنوچوک سے ایک نعش برآمد کی گئی جس کی شناخت نہ ہوسکی پولیس نے اسے ہیرونچی قراردیکر امانتاً دفنا دیا دوسری جانب تھانہ متھرا میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا جبکہ تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے پی اے ایف کالونی میں گھر کے اندر مسماۃ سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔