بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کیلئے مراعاتی پیکیج تیار

سرکاری ملازمین کیلئے مراعاتی پیکیج تیار


پشاور۔وفاقی حکو مت نے نئے مالی سال 2017-18 ء کے بجٹ میں سر کاری ملازمین کی مراعات میں خاطر خواہ اضافے کی تجاویز تیار کی ہیں ٗ ان تجاویز کے مطابق گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں 500 روپے کے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کیا جا رہا ہے ٗ گریڈ 14 اور15 کے ملازمین کا کنونس الاؤنس گریڈ16 کے برابر کیا جا رہا ہے ٗگریڈ ایک سے13 تک 25 فیصد کنونس الاؤنس میں اضافہ کیا جا رہا ہے ٗ بتا یا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کے تحت 2016 ء کا ساڑھے سات فیصد اور 2017 ء کا دس فیصد ایڈہاک ریلیف بنیا دی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا ۔

2010 ء کا 50 فیصد ایڈہاک ریلیف نئے سکیلو ں کے مطابق دیا جائے گا ٗجسے ایڈہاک ریلیف کی بجائے مہنگائی الاؤ نس کا نام دیا جا رہا ہے ٗاسی طرح پنشن میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ٗ2017 ء سے دس سال قبل ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اور پانچ سال قبل ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ موجودہ پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا ٗمزدوروں کی تنخواہ 15000 سے بڑھا کر 20000 کی جائے گی ۔