بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بڑھتی ہوئی آلودگی ‘ پشاور میں مزید 2یونٹس سیل

بڑھتی ہوئی آلودگی ‘ پشاور میں مزید 2یونٹس سیل


 ادارہ تحفظ ماحولیا ت خیبر پختونخوا نے پشاور میں انوائر مینٹل پروٹیکشن آرڈر (ای پی او ) پر عملد رآمد نہ کرنے پر مزید دو یونٹس کو سیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈاریکٹر اور اسٹنٹ کمشنر پشاور کی زیر نگرانی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران شُبہ چوک پشاور میں قائم کباڑ کے ایک گودام کو آلودگی کے اخراج کے باعث سیل کردیا ۔
اس کے علاوہ بڈھ بیر میں ٹائر کے ایک کارخانے کو کیمیائی بوسیدگی پھیلنے کی وجہ سے فوری طورپر سیل کر دیاگیا ۔پشاور اب تک ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سیل کئے گئے کارخانوں اور فیکٹریوں کی تعدا د 66ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ پشاور میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خدشات کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کے خلاف ایک ر ٹ دائر کی جاچکی ہے ۔