بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستانی ترانہ پڑھنے والے کھلاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج

پاکستانی ترانہ پڑھنے والے کھلاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کا یونیفارم پہن کر اور آزاد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھ کر کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلنے والے طلبہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس ٹورنامنٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کیا گیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ وڈیو کی تصدیق کے بعد متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق ایف آئی آر کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسکول کے طلبہ کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں شائننگ سٹار پامپور اور پلوامہ ٹائیگرز کے درمیان میچ کے وقت اسٹیڈیم کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی بڑی بڑی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔