بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکو پاگل قرار دیدیا

ٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکو پاگل قرار دیدیا


واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکے صدرکو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پاگل آدمی قرار دیدیا ۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی گذشتہ ماہ فلپائنی صدر سے ہونیوالی گفتگو کا متن جاری کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے فلپائنی صدرروڈ ریگوسے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے پاگل آدمی کو آزاد نہیں چھوڑا جاسکتا۔ٹیلی فونک گفتگو کے اگلے روز ٹرمپ نے بیان جاری کیا تھا کہ شمالی کوریا کے صدر سے ملاقات ان کیلیے اعزاز کی بات ہوگی۔