بریکنگ نیوز
Home / بزنس / وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے پیکیج تیار

وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے پیکیج تیار

لاہور ۔ وفاقی سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے 180ارب روپے ٹیکسٹائل پیکیج پر من و عن عمل ہو گا ،بجٹ میں ایکسپورٹرز کے لیے پیکیج لا رہے ہیں تاکہ بھارت بنگلہ دیش کا مقابلہ کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیشن سکول کا دورے کے موقع پر نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یونس ڈھاگا نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ برآمدات کو بلندیوں پر لے جاؤں اور یہ کر کے دکھاؤں گا ۔

ٹیکسٹائل سمیت تمام ایکسپورٹرز کو سہولتیں دیں گے، وزیر اعظم کے 180ارب روپے ٹیکسٹائل پیکیج پر من و عن عمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کے لیے پیکیج لا رہے ہیں تاکہ بھارت بنگلہ دیش کا مقابلہ کر سکیں جبکہ اداروں میں برآمد کی راہمیں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمائشوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں،ایسی پالیسیاں بنا رہے ہیں جس سے مقامی اشیا کی حوصلہ افزائی ہو۔