بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سٹی پٹرول پولیس عوام ہی کی دشمن

سٹی پٹرول پولیس عوام ہی کی دشمن


پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے قائم کردہ سٹی پٹرول پولیس عوام ہی کی دشمن بن بیٹھی ہے اورموبائل گشت کرنے کی بجائے ناکہ لگاکرشریف شہریوں کاجینادوبھرکردیاہے جبکہ غریب اوربے بس عوام کوظلم وتشدد کانشانہ بنانے کے بعد اب بلدیاتی نمائندوں کی بھی سرعام چھترول شروع کردی ہے سٹی پٹرول پولیس کے تشددکانشانہ بننے والے یونین کونسل 17سرکی کے جنرل کونسلر ساجدولدلطیف نے بتایا کہ بدھ کی صبح سوادس بجے کے قریب وہ سرکلرروڈ سے سرکی کی جانب جارہاتھا کہ اس موقع پرسرکی گیٹ کے قریب سٹی پٹرول پولیس کے اہلکاروں نے اسے روکااوریہ کہہ کرکہ اس راستے سے کیوں آئے ہواسے سرعام زدوکوب کیا اسے لاتیں اورگھونسے مارے اوربے تحاشہ تشدد کانشانہ بنایا۔

جس کے باعث اس کی حالت غیرہوگئی اوراسی حالت میں اسے گھسیٹتے ہوئے اپنی گاڑی کی جانب بھی لے گئے جنرل کونسلرساجد نے بتایا کہ وہ بعدازاں عمائدین علاقہ کے ہمراہ تھانہ شاہ قبول پہنچااورپولیس کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحریری درخواست بھی دی تاہم تھانے میں موجود اہلکاروں نے اسے دوٹوک جواب دیا کہ وہ سٹی پٹرول پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرسکتے جنرل کونسلرساجد نے آئی جی خیبرپختونخواسے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔