بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق ایس ایچ اوپھندو پراسرار طور پر لاپتہ

سابق ایس ایچ اوپھندو پراسرار طور پر لاپتہ


پشاور۔محکمہ پولیس پشاور کا سب انسپکٹر سابق ایچ او پھندو سجاد خان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیاہے پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے مختلف زایوں سے تفتیش شروع کردی ہے موبائل سی ڈی آر کے ذریعے سب انسپکٹر کی آخری لوکیشن کراچی ر یکارڈ کی گئی ہے تھانہ متھرا میں لاپتہ سب انسپکٹر کے والد کی جانب سے درج روزنامچہ رپورٹ میں کہاگیا کہ اس کا بیٹاسجاد خان محکمہ پولیس پشاور میں بطورسب انسپکٹر تعینات ہے جو چند ہفتے قبل اپر کورس کیلئے ہنگو گیا ہواتھا تاہم دو ہفتے قبل پولیو مہم کیلئے وہ پشاور واپس آگیا تھا مہم کے اختتام کے بعد 18مئی کو وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں رنگ روڈ گیا تھا۔

جہاں وہ گاڑی سے اتر گیااور ڈرائیور کو گاڑی گھر لے جانے کی ہدایت کردی جس کے بعد سجاد خان کا موبائل فون بند ہوگیا جسے ہر ممکن جگہ تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا لہٰذا رپورٹ درج کرکے اس کے بیٹے کا پتہ لگایا جائے ایس پی رورل فرقان بلال کے مطابق رپورٹ کے بعد سب انسپکٹر سجاد خان کے موبائل فون کا سی ڈی آر نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کا موبائل فون آخری بار اسلام آباد اور پھر کراچی میں آن ہوا تھا۔

جس کے بعد سے اس کا موبائل فون دوبارہ بند ہوگیا انہوں نے بتایا کہ مزید تفتیش سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ اسلام آباد گیا تھا اور وہاں سے جہاز کے ذریعے کراچی چلا گیا جبکہ گزشتہ روز سجاد خان کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ ہوئی ہے جس میں وہ سمندر کنارے دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے نظر آرہا ہے ایس پی رورل نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔