بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ریاست اترکھنڈ میں گر کر تباہ

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر ریاست اترکھنڈ میں گر کر تباہ


نئی دہلی۔ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کاایم آئی 17چوپر ہیلی کاپٹر فوجی مشقوں میں شریک تھا جسے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی آگ نے لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر بھارت تبت سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر میں متعدد فوجی سوار تھے تاہم ابتائی طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریاست اترکھنڈ میں پیش آیا تاہم حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ۔