بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اٹارنی جنرل آف پاکستان کو دل کا عارضہ لاحق

اٹارنی جنرل آف پاکستان کو دل کا عارضہ لاحق


اسلام آباد۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کرکے ان کا طبی معائنہ کیا گیا‘ آئندہ چھ سے بارہ گھنٹے تک ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو دل کی تکلیف پر فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئندہ چھ سے بارہ گھنٹے تک ہسپتال میں ہی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اشتر اوصاف کو پہلے سے ہی سٹنٹ اور پیس میکر ڈالا جاچکا ہے۔