بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اس مرتبہ ماہِ رمضان کتنے دنوں کا ہو گا؟

اس مرتبہ ماہِ رمضان کتنے دنوں کا ہو گا؟

ریاض۔فلکیاتی امور کے سعودی محقق ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہاہے کہ رواں سال سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 27 مئی بروز ہفتہ ہو گا۔ اس مرتبہ ماہِ رمضان 29 دنوں کا ہو گا اور اس میں 4 جمعے آئیں گے۔

عرب ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دس روز میں دن کے اوقات سال کے طویل ترین دورانیے کے ہوں گے۔ مملکت میں طویل ترین روزہ طریف میں اور سب سے کم دورانیے کا جازان میں ہوگا جن کے درمیان تقریبا سوا گھنٹے کا فرق ہو گا۔

الزعاق کے مطابق رواں برس رمضان کے دوسرے عشرے میں نماز فجر سویرے ترین وقت میں ادا کی جائے گی جب کہ تیسرے عشرے میں غروب آفتاب سب سے زیادہ تاخیر سے ہوگا۔الزعاق کا کہنا تھا کہ رواں برس اور آئندہ سال رمضان المبارک موسم سرما میں شمار کیے جائیں گے۔ سال 1440 ہجری سے رمضان المبارک موسم بہار کی جانب سرکنا شروع ہو گا۔