بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی حکام قید پاکستانیوں کو رہا کرنے پر رضامند

بھارتی حکام قید پاکستانیوں کو رہا کرنے پر رضامند


لاہور۔ بھارت میں گرفتار تین پاکستانیوں کے رہائی حکومتی کوششوں سے امکانات روشن ہوگئے ،بھارتی سرحدی فورسز نے3 پاکستانی نوجوانوں کو دھوکے سے اپنی حدود میں بلا کر گرفتار کر لیا تھا ۔ حکومتی کوششوں سے بھارتی حکام رہائی کیلئے رضا مند ہوگئے،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ کا 22 سالہ شہزاد 11 ماہ قبل ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے نارووال گیا تھا۔

شہزاد اور اس کے 2 کزن 16 سالہ بابر اور 14 سالہ علی رضا سرحدی علاقے کی سیر کو نکل گئے تھے۔اس دوران تینوں نوجوانوں کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آواز دے کر اپنے پاس بلایا اور دھوکے سے سرحد پار کرائی اور قید کر لیا۔ اہلخانہ نے مقامی پولیس اور رینجرز کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق حکومت کی کوششوں سے بھارتی حکام تینوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہو گئے، قبل ازیں کلبھوشن کی پھانسی کا معاملہ سامنے آیا تو عین وقت پر رہائی موخر کر دی گئی تھی ۔