بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات اچھے ماحول میں نہیں ہوئی، شیخ رشید کا دعویٰ

آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات اچھے ماحول میں نہیں ہوئی، شیخ رشید کا دعویٰ


اسلام آباد۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات اچھے ماحول میں نہیں ہوئی ایسا لگتا ہے کہ حکومت کسی سرکاری بکرے کا اہتمام کررہی ہے۔

بدھ کواسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات نہیں ہوئی ایسا دکھائی دیتا ہے کہ سرکار کسی سرکاری بکرے کا اہتمام کررہی ہے ممکن ہے کہ وہ بکرا پرویز رشید ہو۔

انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بکرے کا صدقہ ہو یا دو اس کا فیصلہ بھی دو نومبر کو فیض آباد چوک پر ہوجائے گا انگریزی اخبار کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگرکسی صحافی کو حساس لیک مل سکتی ہے تو مثبت لیک شیخ رشید کو بھی مل سکتی ہے۔