بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان ایران اور سعودیہ میں ثالثی کیلئے تیار

پاکستان ایران اور سعودیہ میں ثالثی کیلئے تیار


اسلام آباد۔پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے تیار ہو گیا۔ ایران کو براہ راست اسلامی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کافیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ چند روز میں ایران کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ ایرانی عسکری اور سیاسی حکام کو اسلامی فوجی اتحاد پر صورتحال واضح کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیں گے۔ آرمی چیف اس حوالے سے ایران کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کریں گے۔