بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں شانگلہ کے 4مزدور جاں بحق

کوئٹہ میں شانگلہ کے 4مزدور جاں بحق


الپوری۔کوئٹہ بلوچستان کے پی ایم ڈی سی سورنج مائن نمبر 9میں زہریلی گیس بھر جانے سے شانگلہ پیر آباد کے 4کان کن لقمہ اجل بن گئے،چاروں کا تعلق شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری کے نواحی علاقہ میاں کلے پیر آباد سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں حاجی عبدالقیوم ولد بہروبر ۔علی رحمان ولد مومن خان ۔کشمیر خان ولد دلبرخان ۔محمد عرفان ولد محمود شاہ شامل ہیں ۔چاروں میتیں سورنج کوئٹہ سے پیر آباد شانگلہ روانہ کر دی گئی ہیں،سماجی رہنماء عمرزادہ کے مطابق چاروں میتوں کو آج نماز جنازہ کے بعد دفنایا جائے گا،علاقے میں فضاء سگوار اور غم کا بادل چھائے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پی ایم ڈی سی سورنج مائن نمبر 9میں شانگلہ کے پیر آباد سے تعلق رکھنے والے چار مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک مائن میں زہریلی گیس بھرجانے سے چاروں مزدور مائن کے اندر دم توڑ کر جاڈ بحق ہوئے ،ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی سورنج مائن نمبر 9میں کئی بار حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے ۔جاں بحق ہونے والے چاروں محنت کش اپنے خاندان اوراہلخانہ کے واحد کفیل تھے، عوامی سماجی اور کول مائن سے تعلق رکھنے والوں نے ان کے انتقال سے یہ بے سہارا بیواؤں یتیموں کیلئے کمپنی اور حکومت معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔