بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے کولیشن فنڈ کی رقم مختص

امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے کولیشن فنڈ کی رقم مختص

واشنگٹن۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے آٹھ سو ملین ڈالرکی امداد مختص کردی ہے۔یہ امدادپاکستان کوکولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں ملے گی۔ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈز کے تحت پاکستان کو اگلے مالی سال کے لئے 800 ملین ڈالر دینے کی تجویز دی ہے۔محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو امریکہ تسلیم کرتا ہے۔

افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لئے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ جس کے لئے پاکستان کو مذکورہ فنڈز دینے کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔