بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کسان اتحاد کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ

کسان اتحاد کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ

اسلام آباد ۔ اسلام آباد ڈی چوک پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے کسان اتحاد کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،کسانوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ،حالات کشیدہ ہونے کے باعث میٹروبس سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔مظاہرین نے کہا کہ باردانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا گیا ،بجٹ میں تجاویز پیش کردی جاتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا‘ ہمارا خون پسینہ ضائع ہورہا ہے،اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں۔

تو سڑکوں پر ہی مار دیں ‘ کسان دُشمن بجٹ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ‘ مطالبات نہ مانے گے تو اسلام آباد بند کردیں گے ۔جمعہ کو کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی چوک پر مظاہرہ کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو مشتر کرنے کے لیے واٹر کینن بھی استعمال کی۔اس موقع پر کسانوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ باردانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔بجٹ میں تجاویز پیش کردی جاتی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا ۔ہمارا خون پسینہ ٖضائع ہورہاہے بچت نہیں ہوتی۔اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ہی مار دیں۔کسان دُشمن بجٹ ہمیٖں کسی صورت قبول نہیں۔مظاہرین نے وزیراعظم سے ملاقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات نہ مانے گے تو اسلام آباد بند کردیں گے۔