بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خا ن کا انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان

عمران خا ن کا انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے ‘ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ خیبر پختونخوا سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔

‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ کے پی کے سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارا ووٹ بنک اوپر گیا ہے نیچے نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا میں جو سق سیکھے پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز نے نور عالم کو خوش آمدید کہا ہے۔