بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کثیر تعداد میں قانون سازی قابل تقلید مثال ہے ٗ اسد قیصر

کثیر تعداد میں قانون سازی قابل تقلید مثال ہے ٗ اسد قیصر

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثیر تعداد میں بل پاس کرکے دیگر اسمبلیوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرنے کے باعث بین الاقوامی برادری کی جانب سے خیبر پختونخوا صوبہ پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں امریکن قونصل جنرل ریمنڈ میگراتھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

ملاقات میں پولیٹیکل واکنامک چیف میٹن میئر بھی موجود تھے ۔سپیکر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل تھے کہ اس نے سب سے زیادہ قانون سازی کرکے دیگر اسمبلیوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چارسالوں کے دوران 141بل پاس کئے گئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا صوبہ نے دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیااور دنیا بھر میں امن کے قیام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ کا انفراسٹرکچر اور معیشت بری طر ح متاثر ہوئی ۔لیکن ہماری خاطر خواہ مددنہیں کی گئی ۔سپیکر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان خصوصاًصوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے دی گئی جانی ومالی قربانیوں کا احساس کرنا ہوگا۔