بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناکر دم لیں گے ٗ امیر مقام

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بناکر دم لیں گے ٗ امیر مقام


پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کہاہے کہ عمران خان خوابوں کی دُنیا سے نکل کر حقیقی دُنیا میں آ جائیں،وزرات عظمیٰ خوابوں اوردھرنوں کی نہیں کارکردگی کی بدولت ملتی ہے، ہریپور کے غیور عوام نے ایک بار پھر بلے کو توڑ کر شیر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ہری پور کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا وہ ہری پور میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر پیر صابر شاہ ، سابق صوبائی وزیر قاضی اسد ، ممبر قومی اسمبلی بابر نواز اور ممبر صوبائی اسمبلی گوہر نواز نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو 50 ہزار سے شکست دینے پربابر نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

،پی ٹی آئی کے اوسان خطا ہو چکے ہیں انشاء اللہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو بری طرح شکست کا سامنا ہو گا ۔ پاکستان اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بن چکے ہیں ، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنا موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہری پور کے عوام کو سوئی گیس کا بڑا منصوبہ مبارک ہو ۔