بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کا مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

ٹرمپ کا مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو آغاز رمضان پر مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ مسلمان دہشتگردی ختم کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس رمضان کو عہد کریں اور امر کو یقینی بنائیں کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی لعنت سے آزاد کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ادھر نیو یارک پولیس نے مساجد کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی ، جبکہ واشنگٹن، شکاگو، اور دیگر شہروں میں بھی رمضان کے مہینے کے دوران سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔