بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عالمی عدالت نے بھارت سے تفصیلات مانگ لیں

عالمی عدالت نے بھارت سے تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد /دی ہیگ ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت نے بھارت کو تفصیلی کیس جمع کرانے کیلئے آٹھ جون کو طلب کر لیا ٗبھارتی جواب کے چند ہفتے بعد پاکستان اپنا جواب جمع کرائے گا۔ ذرائع کے مطابق کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت نے بھارت کو تفصیلی کیس جمع کرانے کے لئے آٹھ جون کو طلب کر لیا ہے ٗ پاکستان اپنا جواب بھارت کے تفصیلی جواب کے چند ہفتے بعد جمع کرائیگا ٗ پاک بھارت جوابات موصول ہونے کے بعد سماعت کی تاریخ طے ہو گی۔ آٹھ جون کو کلھبوشن کیس کی باقاعدہ سماعت نہیں ہو گی ٗعالمی عدالت نے کیس میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کو بھی آٹھ جون کو بلایا ۔