بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک کے زیادہ تر حصوں میں سحر کے دوران بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی

ملک کے زیادہ تر حصوں میں سحر کے دوران بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی

اسلام آباد ۔ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہاکہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں سحر کے دوران بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی ‘ سحر کے وقت 97 فیصد شہری اور 85 فیصد دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی ۔ حیسکو کے ٹرپنگ والے علاقے میں 2 گھنٹے کے اندر بجلی بحال کر دی گئی ‘ ملک میں بجلی کی پیداوار 17400 میگا واٹ رہی ۔

اتوار کو ترجمان وزارت پانی و بجلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں سحر کے دوران بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔ سحر کے وقت 97 فیصد شہری اور 85 فیصد دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی ۔

حیسکو کے ٹرپنگ والے علاقے میں 2 گھنٹے کے اندر بجلی بحال کی گئی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ہفتہ شام 6:30 سے صبح 4 بجے تک ملک میں زیرو لوڈ شیڈنگ رہی۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 17400 میگا واٹ رہی۔