بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، خورشید شاہ

نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، خورشید شاہ


اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے‘ دونوں دعا گو ہیں کسی طرح بچ جائیں‘ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

حالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ساتھ نااہل ہوں گے۔ دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح یہ دونوں بچ جائیں۔ جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے۔ نواز شریف اور عمران خان کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔