بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خاتون کو بچانے والا شوہر 2 جوانسال بیٹوں کے ہمراہ جاں بحق

خاتون کو بچانے والا شوہر 2 جوانسال بیٹوں کے ہمراہ جاں بحق

پشاور- گلبہار کے علاقے جاوید ٹاؤن میں صفائی کے دوران بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرانے والی خاتون کو بچانے والا شوہر 2 جوانسال بیٹوں کے ہمراہ جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون 12 سالہ بیٹے سمیت بری طرح جھلس گئی.
اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ ٗ پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا بجلی کرنٹ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد متاثر ہونے پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اہل علاقہ کے مطابق اتوار کے روز صبح 8 بجے کے قریب گلبہار جاوید ٹاؤن کبیر خان کی اہلیہ گھرکی صفائی کررہی تھی کہ اچانک کھڑکی کے ساتھ ہی گزرنے والی ہائی ٹرانسٹمیشن لائن سے اس کے ہاتھ میں موجود پائپ تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون کو بجلی نے پکڑلیا تو اس نے چیخ و پکار شروع کردی جس پر گھر میں موجود کبیر خان نے اسے بچانے کیلئے آگے بڑھا تو بجلی نے اسے بھی پکڑلیا یوں یکے بعددیگر ے اس کے 3 بیٹے والدین کو بچانے کیلئے بڑھے تو وہ بھی بجلی کرنٹ کی زد میں آگئے او ر یوں کبیر دو بیٹوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون 12 سالہ بیٹے مزمل سمیت بری طرح جھلس گئی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ ٗ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور نعشیں و زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ۔