بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم ’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ باکس آفس پر چھا گئی

فلم ’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ باکس آفس پر چھا گئی

شمالی امریکا کے باکس آفس پر’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ چھا گئی۔ فلم 6ارب 22کروڑ روپے کما کرٹاپ پرآگئی ،جبکہ پریانکا چوپڑا کی ’بے واچ‘ خلاف توقع بڑا بزنس نہ کرسکی اور تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

شمالی امریکا کے باکس آفس پر قزاقوں نے قبضہ جمالیا ہے۔ سپراسٹار جانی ڈیپ کی’ پائریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نوٹیلز‘ نے 6ارب 22کروڑ روپے بٹور کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، تاہم ڈزنی کی اس فرنچائز کی دیگر فلموں کی اوپننگ سے اس کا بزنس کم رہا ہے۔ کہکشائوں کے محافظوں کی اجنبی مخلوق سے لڑائی بھی پسند کی جارہی ہے۔ ’گارڈینزآف دی گلیکسی ولیوم2‘ 2ارب روپے سمیٹ کردوسرے نمبر پر رہی۔ ماضی کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز بے واچ سمندر میں لوگوں کی جانیں بچاںے والے لائف گارڈز کی کہانی ہے، جسے پہلی بار سلور اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

سپراسٹارڈوین جانسن اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اداکاری سے سجی فلم ’ بے واچ‘ توقع کے برعکس پہلے ہفتے میں بڑا بزنس نہ کرسکی اور ایک ارب80 کروڑ کما کر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔