بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق


متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

 پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچکر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ارکان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارشاد، امتیاز، وحید اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔