بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ائیر پورٹ توسیع کیس میں پیشرفت

باچا خان ائیر پورٹ توسیع کیس میں پیشرفت


پشاور۔سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دیدی ہے ٗ جس کی منظوری کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی اور بعدازاں رپورٹ کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا وفاقی حکومت نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع کے حوالے سے سینیٹر محسن عزیز کی سربراہی میں سینیٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی میں خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے سینیٹرز کو نمائندگی دی گئی ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کار پارکنگ اور قابل رسائل سڑکوں کے ایشوز کو سفارشات میں شامل کیا ہے اورکار پارکنگ کیلئے کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی غرض سے موجودہ پارکنگ کو ائیر پورٹ کے سامنے عارضی طور پر منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ قابل رسائی سڑکوں کی توسیع اور جگہ جگہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے سفارشات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق ان سفارشات کی منظوری کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی جس کے بعد ان سفارشات کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔