بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کو نوٹسز

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کو نوٹسز

پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے الزامات پرپشاور سمیت ملک بھر میں 167ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ انتظامیہ نے حال ہی میں پشاور میں بھرتی ہونے والے گروپ ایک سے چار کے بعض ملازمین کی ڈگریوں کو بھی مشکوک قرار دیتے ہو ئے چھان بین شروع کردی ہے

خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر جعلی ڈگری کے الزامات پر 35ملازمین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن کے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی اے کی تعلیمی اسناد جعلی ہونے کے الزامات ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ سی بی اے کے بعض عہدیداروں کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں سپریم کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔