بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرپشن میں ملوث موٹر وے انچارج معطل

کرپشن میں ملوث موٹر وے انچارج معطل


پشاور۔چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث انچارج موٹروے ناکہ بندی کو معطل کردیا پولیس ترجمان جلال الدین خان کے مطابق سی سی پی او پشاور طاہر خان نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث پولیس اہلکار مرادخان کو معطل کردیا ہے، معطل پولیس اہلکار موٹروے ٹول پلازہ کے قریب قائم ناکہ بندی کا انچارج تھا سی سی پی او نے عوامی شکایات پر مذکورہ اہلکار کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، گزشتہ روز انکوائری رپورٹ موصول ہونے کے بعد اسے معطل کرکے لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیئے سی سی پی او کے مطابق کرپشن کرنے اور محکمہ کا نام بدنام کرنیوالے اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔