بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کرکٹ چیمپئنز ٹرافی ‘پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 4 جون کو کھیلے گی

کرکٹ چیمپئنز ٹرافی ‘پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 4 جون کو کھیلے گی

لاہور۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے برمنگھم میں کھیلے گی۔

پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

دونوں ٹیموں کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تین بار آمنا سامنا ہوا جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دو میچز جیتے اور بھارت کی ٹیم نے ایک میں فتح پائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی ٹیم بھارت سے کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر چھ میچز ہوئے جو تمام بھارت کی ٹیم نے جیتے۔