بریکنگ نیوز
Home / کھیل / باکسر عامرخان نے کیل بروک سے فائٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

باکسر عامرخان نے کیل بروک سے فائٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا


لندن۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے انگلش حریف کیل بروک سے فائٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیل بروک کو گزشتہ دنوں امریکی باکسر ایرول اسپینس جونیئر نے مات دیکر آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا تھا۔

عامر خان 2009 سے2012 تک ڈبلیو بی اے بیلٹ اپنے قبضے میں رکھ پائے تھے، اس کے علاوہ آئی بی ایف کا ٹائٹل بھی 2011 میں ان کے نام رہا تھا، وہ کیل بروک سے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے کو اپنے لیے اہم خیال کررہے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ میں اس سے فائٹ کرنا پسند کروں گا، تاہم ابھی کیل کی آنکھ پر چوٹ لگی ہوئی ہے،انکے فٹ ہونے کا انتظار کرینگے۔