بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کر رہا ہے مجاہدین خود لڑنے کشمیر جاتے تھے حکومت یا فوج نہیں بھیجتی ،پرویز مشرف

بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کر رہا ہے مجاہدین خود لڑنے کشمیر جاتے تھے حکومت یا فوج نہیں بھیجتی ،پرویز مشرف


نیویارک ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کر رہا ہے مجاہدین خود لڑنے کشمیر جاتے تھے حکومت یا فوج انہیں نہیں بھیجتی ٗعمران خان نے تقریریں کرنی ہیں تو کچھ نہیں ہو گا معاملات کو آخر تک لیجانا چاہئے ،جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویزمشرف نے کہاکہ جہادی تنظیمیں کشمیری بھائیوں کو سپورٹ کرتی ہیں ،ان کے خلاف انڈیا الزام لگاتا ہے ،بہت سی جہادی تنظیمیں اپنی جانیں قربان کر کے کشمیری بھائیوں کی مدد کر رہی ہیں کیونکہ وہاں ان پر ظلم ہو رہا ہے ،کشمیر میں لڑنے والی جہادی تنظیمیں دہشت گرد نہیں بھارت لشکر طیبہ کو بدنام کرتا ہے ،فوج یا کوئی حکومت لشکر طیبہ کو کشمیر میں نہیں بھیجتی ،جب اندرونی طور پر کمزور ہو جائیں تو عالمی سطح پر کوئی آپ کی بات نہیں سنتا ٗیہ ایک جنگل ہے اگر ہم نے اس جنگل میں رہنا ہے تو پھر ہمیں اپنے بازو کو طاقتور کرنا ہو گا ۔

کشمیر میں لڑنے والوں کو دہشت گرد نہیں کہا جا سکتا ،کشمیر میں آزادی کی تحریک کوئی آج شروع نہیں ہوئی ،جہادی تنظیموں کے حوالے سے بھارت ہمیں پوری دنیا میں بدنام کرتا ہے ،اگر کوئی جہادی تنظیم دہشت گردی میں ملوث ہے اسے پکڑنا اور بند کرنا چاہئے تاہم بھارت کو خوش کرنے کے لئے کشمیر میں لڑنے والی جہادی تنظیموں کو دہشت گرد نہیں کہنا چاہئے ٗبرہان وانی کی شہادت کے بعد لوگوں کے جذبات ایک مرتبہ پھر ابھر آئے ہیں اور وہ بھارت سے لڑنے کے لئے خود جارہے ہیں ۔