بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ


پشاور۔پاکستا ن تحریک انصاف نے صوبہ بھر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز کے خلاف خیبر پختونخوااسمبلی میں بھرپوراحتجاج کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری حاجی فضل الٰہی آج صوبائی اسمبلی میں تحاریک التواء واستحقاق جمع کرائیں گے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے صوبہ کو اس کے حصہ کی بجلی پوری نہ دینے اور بدترین لوڈشیڈنگ کے ذریعے صوبہ میں امن وامان کی صورت حال پیداکرنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت کے خلاف صوبائی اسمبلی میں احتجاج کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں روایت سے ہٹ کراس مسئلہ پربات کی جائے گی۔

دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہٰی اپنے خلاف درج ایف آئی آر اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آج اسمبلی میں تحاریک استحقا ق والتواء جمع کرائیں گے انہوں نے اس حوالہ سے میڈیا کوبتایاکہ ہم نے پرامن احتجا ج کیااورکوئی توڑ پھوڑ نہیں کی مگر پھربھی ہمارے خلاف توڑپھوڑ کے الزامات کے تحت جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ا س حوالہ سے آج پولیس کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی جائے گی جبکہ بدترین لوڈشیڈنگ پر بحث کے لیے تحریک التواء بھی جمع کرائیں گے تاکہ ایوان میں اصل صورتحال سامنے آسکے