بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلبدین حکمت یار کے سمدھی پشاور میں قتل

گلبدین حکمت یار کے سمدھی پشاور میں قتل


پشاور۔تھانہ پشتخرہ کے علاقے نجیب کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے علی الصبح فائرنگ کرکے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے سمدھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقتول ایک ہفتہ قبل افغانستان سے ہوکر آیا تھا مقتول کا شمار حزب اسلامی افغانستان کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا پولیس کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے سمدھی نقیب محمد عرف حاجی فریدولد گل محمد پرنامعلوم مسلح افرادنے اس وقت فائرنگ کی جب وہ تاج آبادکے علاقہ نجیب کالونی میں واقع مسجد میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

مسلح موٹر سائیکلوں پرسوارحملہ آورواردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ابھی تک کسی فردیاگروہ نے حزب اسلامی کے رہنماکوقتل کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے پشاور پولیس نے مقتول کے بیٹے عبد اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے بعدازاں حاجی فریدکومقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے مقتول حاجی فریدکاشمارحزب اسلامی افغاستان کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھا اور گلبدین حکمت یارکے بڑے بیٹے صلاح الدین کے سسربھی تھے ۔