بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈاکٹروں کی ہڑتال پر حکومت کی سخت برہمی

ڈاکٹروں کی ہڑتال پر حکومت کی سخت برہمی

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد اور دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے ان ہسپتالوں کو متبادل بندوبست کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ڈاکٹروں سے مذاکرات کی ناکامی پر ان کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کا بھی حکم دیا ہے محکمہ صحت کی جانب سے ایل آر ایچ اور ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ جو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینئر وزیر برائے صحت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو تاریخی مراعات کی فراہمی کے باوجود احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے لہٰذا ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر متبادل بندوبست کرے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کرے اور مذاکرات کی ناکامی پر ان ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔