بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روسی صدر کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دیدیا گیا

روسی صدر کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دیدیا گیا

واشنگٹن ۔ امریکی سینیٹر جان مکین نے کہاہے کہ روسی صدر پیوٹن دنیا کیلئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ پر الیکشن کے نتائج میں رد وبدل کے الزمات معمولی نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی سینیٹر جان مکین کا کہناتھا کہ روس کی امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی کوشش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روس پر فرانسیسی انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے روس دنیا کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے داماد کے روس کے ساتھ مبینہ خفیہ رابطوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔