بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فرانس سے موسم کی صورتحال بارے جدید نظام حاصل

فرانس سے موسم کی صورتحال بارے جدید نظام حاصل


لاہور۔پاکستان کے محکمہ موسمیات نے فرانس سے ہوا بازوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھنے کا جدید نظام حاصل کر لیا جسے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نصب کیا جائے گا۔اس نظام کی تنصیب کا مقصد تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے ہوا بازی کے شعبے میں جدیدٹیکنالوجی پرمبنی موسمیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔فرانس کے محکمہ موسمیات سے ہوا بازی کے ماہرین اورہوا بازی سے متعلق سافٹ ویئر تیار کرنے والی ایک کمپنی نے پاکستان کے محکمہ موسمیات کے فنی عملے کو اس نظام سے متعلق تربیت دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا گے کہ تمام ہوائی اڈوں پر ہوا بازی سے متعلقہ موسمیاتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔