بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کی تفصیلات طلب

سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کی تفصیلات طلب


پشاور۔معروف اور مہنگے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سرکاری ملازمین کے بچوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں گریڈ 17سے کم کے ملازمین کے بچوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اے کیٹگری کے پرائیویٹ سکولوں میں صوبائی اور ضلعی محکموں میں تعینات گریڈ 2سے 13 کے ملازمین کے بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں 22 سے 40ہزار کے درمیان ہیں ان کے بچوں کی ماہانہ فیسیں 10 سے 22 ہزارتک ہیں جبکہ داخلہ فیسیں اور دیگر فسیں اس کے علاوہ ہیں جبکہ کم گریڈ کے سرکاری ملازمین کے بچے پک اینڈ ڈراپ کے علاوہ بیرون ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں ۔