بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس

چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس


پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اعجازانورخان ڈاکٹرشمع ہدایت زوجہ ڈاکٹرمحمدیونس ساکن ایبٹ آبادکی رٹ کی سماعت کی اس موقع پردرخواست گذار ہ کے وکیل دانیال اسدچمکنی نے عدالت کو بتایاکہ5اپریل2016ء کو پشاورہائی کورٹ نے درخواست گذارکی رٹ منظورکرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست گذارہ کی بطورمیڈیکل آفیسر تقرری کاحکمنامہ جاری کرے لیکن ایک سال کاعرصہ گذرنے کے باوجود عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے جس کے باعث درخواست گذارہ کاقیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اوریہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے لہذاچیئرمین پبلک سروس کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔