بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گاڑی چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

گاڑی چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لاہور سمیت دیگر شہروں سے گاڑیاں چوری کرکے پشاور اور دیگر اضلاع میں فروخت کرنیوالے مرکزی گروہ کوبے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاہور سے چوری ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کے نام بھی اگل دےئے جن میں متعدد بااثر افراد بھی شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سربند قاضی نثارخان نے ’’آج ‘‘ کو بتایاکہ گزشتہ روز سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز کو اطلاع ملی کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کرنیوالا گروہ سربند کے علاقے میں موجود ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے چوری کی گاڑیاں فروخت کرنیوالے مرکزی گروہ کے سرغنہ محمد حمزہ ولد نذر محمد سکنہ بڈھ بیر کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاہور کے علاقے سمن آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی نمبر ایل ایکس زیڈ 2862 برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

گرفتارسرغنہ کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کرکے پشاور اور دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کیلئے پولیس سٹیکرز اور نمبر پلیٹ کا سہارا لیا جاتا تھا ایس ایچ او سربند کے مطابق سمن آباد سے چوری ہونیوالی گاڑی کے سامنے والے شیشے پر بھی پولیس سٹیکرز لگایا تھا تاکہ انہیں پولیس روک نہ سکے ایس ایچ او کے مطابق دوران تفتیش ملزم کا کہناتھاکئی اس سے قبل بھی کئی گاڑیاں پشاور سمیت دیگر اضلاع منتقل کی گئی ہیں جن پر سٹیکرز کے ساتھ ساتھ پولیس نمبر پلیٹ بھی لگائی جاتی تھیں ۔

سربند پولیس نے سرغنہ کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ایس ایچ او کے مطابق دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن تاحال ملزمان روپوش ہیں پولیس کے مطابق بہت جلد دیگر ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں ہونگے ۔