بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این ایف سی ایوارڈ اجراء کیلئے قرارداد جمع

این ایف سی ایوارڈ اجراء کیلئے قرارداد جمع

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے بغیر وفاقی بجٹ کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرارد اد جمع کرادی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ نئے این ایف سے ایوارڈ کے بغیر نئے وفاقی بجٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں وفاقی حکومت نئے این ایف سی ایوار ڈ کے اجراء کو ممکن بنائے ،قراردادمیں یہ بھی کہا گیاہے کہ بدقسمتی سے مرکزی حکومت کارویہ نامناسب اور چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرنے کے رویہ پر مشتمل ہے صوبائی حکومت کو فی الفوریہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانا چاہیے ،قراردداد میں کہاگیاہے کہ یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے پرزورسفارش کرتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ فوری طورپر آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کو ممکن بنائے۔