بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قطری شہزادے کا بیان لینے کیلئے3 آپشن پر غور

قطری شہزادے کا بیان لینے کیلئے3 آپشن پر غور

اسلام آباد۔پانامہ لیکس کی تحقیقاتی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا یبان ریکارڈ کرنے کیلئے 3 آپشن پر غور شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانامہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان لینے کیلئے3آپشنز غورو غوض کیا جارہا ہے ،پہلے آپشن کے تحت قطری شہزادے حماد بن جاسم بن جابر کا بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ جے آئی ٹی قطر جاکر قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرے گی ،تیسرے آپشن کے تحت جے آئی ٹی کسی دوسرے ملک جاکر بھی قطری شہزادے سے بیان ریکارڈ کرسکتی ہے۔پانامہ جے آئی ٹی نے چےئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) ظفرالحق حجازی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔