بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں اضافہ

جے آئی ٹی ارکان کی سکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد۔ پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )کے ارکان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جب کہ وفاقی جوڈیشل اکیڈیمی کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ،

بلال رسول کو رینجرز کی سیکیورٹی دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم چھ رکنی جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

جے آئی ٹی میں ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندے عامر عزیز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے بلال رسول کو رینجرز کا سکواڈ فراہم کیا گیا ہے ۔

جب کہ جوڈیشل اکیڈیمی کی عمارت کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے خاردار تاریں اور بلاک رکھ کر راستے بند کیے گئے ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل اکیڈیمی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر رینجرز کے دستے بھی الرٹ رکھے جائیں گے