بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنی لیون کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

سنی لیون کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

 ممبئی: بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کا نجی طیارہ اڑان بھرتے ہی بڑی تباہی سے بچ گیا۔

سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبراپنی ٹیم کے ہمراہ فوکر طیارے کے ذریعے سیر و تفریح کے لیے جارہے تھے کہ مہا راشٹرا میں  دوران پرواز خراب موسم کے باعث طیارہ ہچکولے کھانے لگا اور اس کا بیلنس آؤٹ ہوگیا لیکن اس دوران پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت زمین پر اتار لیا اور اوریوں جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا۔

سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو مداحوں سے شیئر کیا اور حادثے میں بال بال بچنے پر رب کا شکر اداکیا جب کہ دوسری  ٹوئٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ہماری زندگی پائلٹ کے ہاتھ میں تھی اور اُس نے ہمیں بچالیا۔ دوسری جانب اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر مداحوں نےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔