بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کے تحفظات پروفاق خاموش

خیبر پختونخوا حکومت کے تحفظات پروفاق خاموش

پشاور۔فاٹا انضمام کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے تحفظات پر مبنی خط پرتین ماہ گذرنے کے بعدبھی وفاقی حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ابھی تک خط کاکوئی جواب نہیں بھجوایا جاسکاہے جس پر صوبائی حکومت نے تشویش کااظہار بھی کیاہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تین ماہ قبل فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اپنے تحفظات پر مشتمل ایک تفصیلی خط وفاقی حکومت کو ارسال کیاتھا جس کاابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواکے تمام تحفظا ت کاتفصیلی جواب فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے ذریعے دینے کافیصلہ کیاتھا اورکہاتھاکہ کمیٹی اپریل میں پشاورآئے گی جہاں صوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اس کی ملاقات ہوگی اس ملاقات میں فاٹا اصلاحات اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا مگر تین ماہ گذرنے کے بعدنہ تو وفاق کی طرف سے خط کاجواب آسکا نہ اصلاحاتی کمیٹی نے پشاورکادورہ کیاجسکے بعدصوبائی حکومت نے آئندہ کی حکمت عملی پرغور شروع کردیاہے