بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرک اور ہنگو میں بھی پولیس ایکسس سروس کا آغاز

کرک اور ہنگو میں بھی پولیس ایکسس سروس کا آغاز


پشاور۔ انسپکٹرجنرل اف پولیس خیبرپختونخواکی خصوصی ہدایت پرضلع کرک اور ہنگومیں بھی پولیس ایکسس سروس (PAS)کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیااس سلسلے میں پال آفس ہنگومیں تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں علماء،بلدیاتی نمائندوں،امن کمیٹی کے ممبران،تاجروں اوروکلاء سمیت ہرطبقہ فکرکے افرادشرکت کی اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحسان اللہ خان نے کہا کہ اس منفردسروس سے ہرشہری استفادہ کرسکتاہے اورگھر،دفتر،دوکان یاکسی بھی مقام سے ہرکوئی کسی بھی مسئلے پراپنی شکایات کااندراج قانونی مسائل،امن وامان کے متعلق معلومات کیلئے بذریعہ ایس ایم ایس ڈی ائی جی کوہاٹ موبائل نمبر03333510404 اورڈی پی اوہنگوموبائل نمبر03461119629 سے رابط کرسکتاہے اور اسی طرح یہ شکایات باقاعدہ خود بخودریکارڈکاحصہ بن جائیں گی اورپولیس ان شکایات پرفوری عمل درامداورکاروائی کرے گی۔

ڈی پی اواحسان اللہ خان نے اس منفردسروس کے بارے میں شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ (PAS)کوموصول شکایات پرقانونی کاروائی کی نگرانی انسپکٹرجنرل اف پولیس صوبہ خیبرپختونخوا صلاح الدین محسودکریں گے اوراس سروس کی بدولت عوام کوبروقت شکایات کرنے اوران پرفوری عمل درامدسے درخواستوں اوردفاترکے چکروں سے بھی نجات ملے گی.اس نظام کے تخت روایتی پولیس کلچرمیں موجودہ خامیوں کا بھی خاتمہ ھوگا اورمیرٹ،شفافیت،انصاف اورغیرجانبداری کابول بالاھوگا اورعوام کا پولیس فورس پراعتماد بحال ھوگا۔ضلعی پولیس آفیسر نے ضلع ہنگوکے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے جدیدنظام پولیس ایکسس سروس سے بھرپوراستفادہ کریں۔