بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / معمولی تکرار پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

معمولی تکرار پر سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

پشاور۔پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ میں معمولی تکرار پر سالوں نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل جبکہ اس کے والد کو شدید زخمی کردیا ملزمان واردت کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق سید اللہ ولد اکبر خان نے رپورٹ درج کرائی گزشتہ روز وہ اپنے بیٹے عمران خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ اس دوران بیٹے کے سالوں جنید ٗ اسامہ پسران مختیار نے ان کے گھر آئے اور تکرار کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگیا ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔