بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رکشہ میں گیس سلنڈر دھماکہ ٗ متعدد افراد زخمی

رکشہ میں گیس سلنڈر دھماکہ ٗ متعدد افراد زخمی

پشاور۔بھانہ ماڑی کے علاقے رامداس بازار میں رکشہ میں نصب گیس سلنڈر زوردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ میں قریبی کھڑے 2رکشوں کو بھی شدید نقصان پہنچاایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اعجاز خان کے مطابق جمعرات کے روز رامداس بازار میں رکشہ میں نصب گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں بازار میں خریداری کیلئے آنے والے 6افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ کے نتیجہ میں قریب کھڑے دو دیگر رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم ان میں موجود افراد بچ گئے ہیں ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق سلنڈ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں میں عمران خان، شہزاد، سلمیٰ بی بی، ہارون الرشید، ایک بچی اور ایک خاتون شامل ہیں دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں ہوا ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔